باراک اوباما کی جانب سے ہندوستانی طالبہ کی ستائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-24

باراک اوباما کی جانب سے ہندوستانی طالبہ کی ستائش

امریکی صدر بارک اوباما نے یہاں وائٹ ہاوز میں منعقدہ تیسرے سالانہ سائنس فیر کے موقع پر 17سالہ ایک ہندوستانی طالبہ کی ستائش کی جس نے اپنا سائنس پراجکٹ پیش کیا۔ اوباما نے پورٹ لینڈ آرگان سے تعلق رکھنے والی میگھنا راؤ سے کہاکہ ہمیں آپ پر نہایت فخر ہے، اس عمدہ مظاہرہ کو جاری رکھئے۔ راؤ نے صدر کو اپنے پراجکٹ کے تعلق سے تفصیلات بتائیں۔ اس فیر میں ملک بھر سے طلبہ کی تقریباً 30 ٹیموں نے اپنے پراجکٹس کی نمائش کی۔ امریکہ کی نیچرل ہسٹری میوزیم، ینگ نیچر لسٹ ایوارڈ یافتہ میگھنا جے سو ہائی اسکول کی طالبہ ہے اور طلبہ کی جانب سے چلایا جانے والے غیر منفعت بخش ادارہ کی نگران ہے۔ ان کا ادارہ مختلف سائنسی تجربات کیلئے ہائی اسکول کے طلبہ سے ربط قائم کرتا ہے۔ میگھنا نے 2011ء میں پی جے ایس کی شروعات کی تھی۔ اپنی سخت مشقت کی بنا پر اس طالبہ کو امریکن نیچرل ہسٹری میوزیم کی جانب سے نوجوان نیچرل ایوارڈ مل چکاہے۔

Obama praises Indian-American student for her science project

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں