مریخ پر اگلی دہائی تک انسان آباد ہو جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-24

مریخ پر اگلی دہائی تک انسان آباد ہو جائے گا

خلا میں موجود مریخ صدیوں سے انسانی تجسس کا مرکز رہا ہے۔ اس سرخ سیارہ پر جانے اور وہاں بستی آباد کرنے کیلئے انسان کی ہمیشہ خواہش رہی ہے۔ نیدر لینڈر کی ایک کمپنی نے انسان کے اس صدیوں پرانے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے 2023ء تک اس سیارہ پرانسانی بستی آباد کرنے کی پوری تیاری کرلی ہے۔ نیدر لینڈر کی "مارس ون" نامی کمپنی نے 4خلا بازوں کو مریخ پر بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کمپنی کے میڈیکل ڈائرکٹر نور برٹ کرافٹ نے بتایاکہ مریخ کے سفر پر جانے کی خواہش رکھنے والے افراد کا پتہ لگانے کیلئے جیسے ہی کمپنی نے ویب سائٹ پر یہ خبر ڈالی، بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے نام بھیجنے شروع کردئے۔ کمپنی کو کل تک 10ہزار درخواستیں موصول ہوچکی تھیں۔ کرافٹ نے بتایاکہ اس سفر کیلئے درخواست دینے والوں میں 18 سال سے لے کر 62 سال تک کی عمر کے افراد شامل ہیں، حالانکہ ان درخواست دہندگان میں خواتین بھی شامل ہیں لیکن مردوں کی تعداد زیادہ ہے۔ نیدر لینڈ کی اس کمپنی کا سرخ سیارہ پر انسانی بستی آباد کرنے کا منصوبہ کا ایک دیرینہ خواب ہے لیکن اس میں کچھ رکاوٹیں بھی ہیں۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ اس سفر پر جانے والے مسافرین کی واپسی یقینی نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کمپنی لوگوں کو مریخ پر لے تو جائے گی لیکن ان کی واپسی کا اس کے پاس کوئی انتظام نہیں ہے۔ اسی لئے اس سفر پر جانیوالوں کو زمین پر موجود اپنے رشتہ داروں سے آخری وداعی لینی ہوگی۔ مارس ون کی ویب سائٹ پر مزید کہا گیا ہے کہ مریخ سیارہ پر جاکر انسانی بستی آباد کرنے والی اس کمپنی کو مسافروں کو زمین پر لانے کیلئے اس سیارہ کے کشش سے متاثر نہ ہونے والے نہایت جدید ساز و سامان اور ایندھن سے بھرے ہوائے راکٹ کی ضرورت پڑے گی۔

Dutch Entrepreneur Envisions A Colony On Mars In The Next Decade

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں