آسنسول - برنپور میں اچانک طوفان سے تباہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-31

آسنسول - برنپور میں اچانک طوفان سے تباہی

ہفتہ کی شام4:30 بجے کے قریب آسنسول، برن پور میں آنے والے اچانک طوفان، بارش اور اولہ باری نے زبردست تباہی و بربادی مچائی۔ اس دوران برنپور رحمت نگر اردو ہائی اسکول کی زیر تعمیر چہار دیواری گرنے سے 3بچے دب گئے جنہیں مقامی لوگوں نے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب رحمت نگر برنپور میں ہی سراج ہوٹل سے متصل ایک دیوار کے گرنے سے ایک ضعیف کے دبنے کی اطلاع ہے جسے نکال کر لائف لائن نرسنگ ہوم میں داخل کیا گیا ہے۔ ہیراپور تھانہ علاقہ کے برنپور بسٹم باندھ علاقہ میں ایک تناور درخت گر پڑا جس کی زد میں آکر 2 لوگوں کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ ہیرا پور پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ درخت کے نیچے دبے لوگوں کو نکالنے میں سرگرداں ہیں۔ ہیرا پور میں ہی ایک ٹاٹا سومو اور ایک موٹر سائیکل پر بھی تناور درخت گرنے کی اطلاع ہے۔

Storm rocks Bengal; 2 dead, 30 injured in Asansol

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں