پٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے کا اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-02

پٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے کا اضافہ

پٹرول کی قیمت میں آج رات سے 1.40 روپئے فی لیٹر اضافہ ہو جائے گا۔ سرکاری تیل کمپنوں کے ایک اعلان کے مطابق جمعہ کی نصف شب سے ہی اضافہ شدہ قیمت پر عمل ہو گا۔ اندرون دو ہفتہ پٹرول کی قیمت میں یہ دوسری مرتبہ اضافہ ہے ۔ آئیل کمپنیوں نے 15فروری کو پٹرول کی قیمت میں 1.50 روپئے اور ڈیزل کی قیمت میں 45پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ پٹرول کی قیمت میں جو اضافہ کیا گیا ہے اس میں مقامی سیلز ٹیکس اور اضافی قدر ٹیکس( ویاٹ) شامل نہیں ہے چنانچہ پٹرول کی قیمت جو حقیقی اضافہ صارفین کوادا کرنا پڑے گا وہ اس سے کہیں زیادہ ہو گا۔ انڈین آئیل کمپنی کی نے ایک پریس ریلیز میں قیمت میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ کا نتیجہ قراردیا۔ یاد رہے کہ جون 2010ء میں پٹرول کی قیمت میں حکومت کے کنٹرول سے آزاد کر دینے کے بعد سے یہ 21واں اضافہ ہے ۔

Petrol price hiked by Rs. 1.40 per litre

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں