انڈیا اکنامک فورم سے نریندر مودی کا ویڈیو کانفرنس خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-02

انڈیا اکنامک فورم سے نریندر مودی کا ویڈیو کانفرنس خطاب

وزیراعلیٰ گجرات نریندر مودی باوقار وارٹن انڈیا اکنامک فورم سے خطاب کرنے والوں میں ایک کلیدی مقرر ہوں گے جو جاریہ ماہ فلا ڈلفیا میں منعقد ہو گی۔ منتظمین نے بتایا کہ نریندر مودی کا خطاب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہو گا جبکہ اس فورم سے خطاب کرنے والے دوسرے کلیدی مقرر منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدرنشین مونٹیک سنگھ اہلوالیہ ہوں گے ۔ یاد رہے کہ وارٹن انڈیا اکنامک فورم طلباء کے ذریعہ چلائی جانے والی ہندوستان پر مرکوز سالانہ کانفرنس ہے جس کی میزبانی یونیورسٹی آف پنسلوانیا کی وارٹن اسکول کی جانب سے کی جاتی ہے ۔ اس فورم کی تشکیل 16 سال قبل کی گئی تھی اور جب سے لے کر آج اس کی ہر سالانہ پروگرام میں ہندوستان پر خصوصی طورپر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ خصوصی طورپر ہندوستان میں موجودہ تجارتی مواقع پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ غیر ملکی طلباء کو بھی ہندوستان میں تجارتی مواقع کا اندازہ ہو سکے ۔ نریندر مودی کے علاوہ جن دیگر معززین کو مدعو کیا گیا ہے ان میں ملندیورا، شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کے نام قابل ذکر ہیں ۔ قبل ازیں مذکورہ فورم سے خطاب کرن ے والوں میں سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام بھی شامل ہیں ۔

Narendra Modi to Address Wharton India Economic Forum

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں