دہلی - ارب پتی بی۔ایس۔پی لیڈر کا قتل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-27

دہلی - ارب پتی بی۔ایس۔پی لیڈر کا قتل

بی ایس پی کے ایک مقامی لیڈر کو نامعلوم افراد نے آج صبح اس کے فارم ہاوز میں گولی ماردی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ جنوبی دہلی کے راجوکری علاقہ میں واقع اس کے فارم ہاوز "نتیش کنج" میں آج صبح 8:55 بجے 3 نامعلوم افراد اسکوڈا کار میں پہنچے اور 62 سالہ ارب پتی دیپک بھردواج کو گولی ماردی۔ بھردواج نے 2009ء کے لوک سبھا انتخابات میں اس حلقہ سے انتخاب لڑا تھا اس وقت اس نے 600 کروڑ روپئے کے اثاثہ جات کا اعلان کیا تھا۔ پولیس کمشنر دہلی پولیس نیرج کمار نے صحافیوں کو بتایاکہ حملہ آور یہ کہتے ہوئے فارم ہاوز میں داخل ہوئے کہ وہ ایک تقریب کیلئے اسے بک کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہاں ایسی تقاریب ہوتی ہیں۔ وہ اندر آگئے اور بھردواج سے بات چیت کرنے لگے اس کے بعد نہایت قریب سے اس کو 2گولیاں ماردیں۔ انہوں نے بتایاکہ پولیس نے کار کی ویڈیو فوٹیج حاصل کی ہے۔ کمشنر نے بتایاکہ قتل کے اس واقعہ کے کئی زاویے ہیں۔ بی ایس پی لیڈر کے افراد خاندان اس سے دور تھے۔ اس کی اہلیہ اور فرزند دوارکا میں مقیم تھے۔ بی کام ڈگری یافتہ بھردواج کو فی الفور آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ دیپک بھردواج کا اسکولوں، ہوٹل اور رئیل اسٹیٹ کے بشمول وسیع کاروبار پھیلا ہوا ہے۔

BSP leader killed in south Delhi farmhouse

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں