احمدی نژاد کے نمائندہ کو ہلاک کر دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-15

احمدی نژاد کے نمائندہ کو ہلاک کر دیا گیا

اسرائیل کے ساتھ جنگ سے تباہ لبنان میں بحالی و تعمیر نو میں سرگرم ایرانی ا تھاریٹی کے سربراہ اور ایرانی صدر کے ذاتی نمائندے انجینئر حسام خوش نویش کو کل رات نامعلوم حمہ آوروں نے ہلاک کر دیا۔ خوش نویس جو 2006ء سے لبنان میں 7برس سے مقیم تھے ۔ یہاں ایرانی سفیر غضنفر رکن ابدی کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ انجینئر حسام خوش نویس دمشق سے بین الاقوامی ایکسپریس ہائی وے کے ذریعہ بیروت لوٹ رہے تھے کہ راستے میں انہیں نامعلوم دہشت گردوں نے ہلاک کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ انجینئر حسام خوش نویش کا جسدخاکی بیروت سے بذریعہ دوبئی ایران بھیجوایا جا رہا ہے جہاں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

'Terrorists' kill Iranian official leaving Syria to Lebanon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں