آسٹریلیائی آل راؤنڈر میکس ویل - ملین ڈالر کھلاڑی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-04

آسٹریلیائی آل راؤنڈر میکس ویل - ملین ڈالر کھلاڑی

انڈین پریمیر لیگ( آئی پی ایل) کے چھٹے سیزن کیلئے آج یہاں جاری نیلامی میں آسٹریلیائی آل راونڈر گلین میکس ویل کو ممبئی انڈین نے 10 لاکھ ڈالر کی بھاری بھرم رقم خرچ کر کے خریدا حالانکہ اس سے پہلے ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو سب سے زیادہ قیمت ملنے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں ۔ 24 سالہ میکس ویل کی بنیادی قیمت 2 لاکھ ڈالر تھی۔ آئی پی ایل فرنچائز ممبئی نے میکس ویل کو 10 لاکھ ڈالر کی بھاری بھرکم رقم خرچ کر کے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا جبکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پوٹنگ کو ان کی بیس پرائز 4لاکھ ڈالر کی قیمت پر ہی ممبئی انڈینس نے خریدا۔ میکس ویل نے گذشتہ برس 25 اگست کو شارجہ میں افغانستان کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ حال ہی میں پرتھ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے ونڈے میں انہوں نے میچ جتانے والی نصف سنچری بنائی تھی۔ اپنے کیرئیر میں میکس ویل نے 8میاچوں میں 32.83 کے اوسط سے 197رن بنائے ہیں ۔

Australia's Glenn Maxwell is million-dollar catch at IPL-6

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں