راجیش کھنہ انیتا اڈوانی مقدمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-31

راجیش کھنہ انیتا اڈوانی مقدمہ

انیتا اڈوانی جو آنجہانی راجیش کھنہ کی زندگی میں ان کی پارٹنر ہونے کا دعوی کر رہی ہے آج ایک مقامی عدالت میں آنجہانی سوپر اسٹار کی اہلیہ ڈمپل کپاڈیہ، دختران ٹوئنکل، رنکی اور داماد اکشے کمار کے خلاف اس کو راجیش کھنہ کے بنگلہ سے مبینہ طورپر نکال باہر کرنے کیلئے ایک تازہ کیس دائر کیا ہے ۔ انیتا اڈوانی نے گذشتہ سال گھریلو تشدد قانون کے تحت باندرہ کی عدالت میں ایک ایسی ہی شکایت دائر کی تھی جس میں اس نے نان نفقہ کا دعوی کیا تھا جس کے بعد عدالت نے ڈمپل کپاڈیہ اور دیگر ارکان خاندان کو سمنس جاری کئے تھے تاہم کھنہ کے ارکان خاندان کے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کے بعد کار روائی پر حکم التواء عائد کر دیا گیا تھا۔ ڈمپل کپاڈیہ نے ہائی کورٹ میں یہ استدلال کیا ہے کہ وہ کھنہ کی قانونی طورپر شادی شدہ اہلیہ ہیں اور چنانچہ کوئی دیگر خاتون ان کی چھوڑی ہوئی دولت میں حصہ کا دعوی نہیں کر سکتی۔

Rajesh Khanna's 'live-in' partner Anita Advani files fresh case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں