قازقستان - طیارہ حادثہ - 22 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-30

قازقستان - طیارہ حادثہ - 22 ہلاک

(رائٹر) قزاقستان کے تجارتی دارالحکومت الماتی کے نزدیک آج ایک مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار ہو جانے سے کم ازکم 22 افراد ہلاک ہو گئے ۔ الماتی میں ہنگامی خدمات کیلئے نائب سربراہ یوری الے ین نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچاؤ اور راحت کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ طیارہ ملک کے مشرقی شہر کو کیشتو سے الماتے جا رہا تھا کہ گرکر تباہ ہو گیا۔ الماتے میں گھنے جنگلات ہیں اور اطلاعات کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تو وہاں دھند چھائی ہوئی تھی۔ حالیہ ہفتوں میں یہ اس خطے میں پیش آنے والا دوسرا فضائی حادثہ ہے ۔ گذشتہ سال 25 دسمبر کو ایک فوجی جہاز قازق شہر سکائیمکنٹ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس سے اس میں سوار 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

Plane crash kills at least 20 in Kazakhstan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں