رانجی ٹرافی - ممبئی کا 40 ویں مرتبہ قبضہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-29

رانجی ٹرافی - ممبئی کا 40 ویں مرتبہ قبضہ

ممبئی نے سوراشٹرا کو ہرا کر رانجی ٹرافی کا خطاب 40 ویں مرتبہ اپنے نام کر کے ایک شاندار کارنامہ انجام دیا۔ ممبئی اب تک رانجی ٹرافی کے فائنل میں 44مرتبہ پہنچی ہے اور 40 مرتبہ اس نے ٹرافی پر قبضہ کیا ہے ۔ صرف 4 مرتبہ فائنل میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جن ٹیموں سے اس نے اب تک شکست کھائی ہے وہ ہولکر‘ دہلی‘ کرناٹک اور ہریانہ کی ٹیمیں ہیں ۔ اس میچ میں شاندار کارکر دگی کیلئے وسیم جعفر کو مین آف دی میاچ قرار دیا گیا ہے ۔ ممبئی کے سرکردہ بلے باز مین آف دی میچ وسیم جعفر کی شاندار سنچری کے علاوہ تیز گیند بازدھاول کلکرنی(5/32)اور کپتان اجیت اگرکر(4/15) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت ممبئی نے سوراشٹرا کو پیر کے روز دوسری اننگز میں صرف 82رنوں پر ڈھیر کر دیا تھا۔

Mumbai thrash Saurashtra to clinch Ranji Trophy crown for 40th time

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں