عباس مستان جوڑی - ریس-2 کی کامیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-30

عباس مستان جوڑی - ریس-2 کی کامیابی

ریس۔ 2 کی کامیابی پرمسرور ڈائرکٹر جوڑی عباس مستان نے کہاکہ انہیں کامیابی کی توقع ضرور تھی لیکن یہ اس سے بھی بڑھ کر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں بھائی ایک دوسرے سے گذشتہ 54 سال میں کبھی جدا نہیں ہوئے ۔ فلموں کا شوق انہیں بچپن سے ہی تھا۔ محمد علی روڈ پر واقع ایک مکان میں ان کا بچپن اور نوجوانی کے دن گزرے ۔ ممبئی کے ہی لیمنگٹن روڈپر ناز بلڈنگ( جہاں کسی زمانے میں ناز سینما بھی ہوا کرتا تھا) ڈسٹری بیوٹرس کے دفاتر تھے ۔ فلموں کی ایڈیٹنگ میں ان کی خاص دلچسپی تھی۔ عباس اور مستان ہمیشہ بات کرتے ہوئے "ہم" کا استمعال کرتے ہیں کیونکہ وہ کبھی بھی کسی بھی صحافی یا میڈیا رکن کو اکیلے انٹرویو نہیں دیتے۔ ان پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ سسپنس فلموں کی کہانیاں انگریزی ناولوں سے چراتے ہیں جو بے بنیاد اور لغو الزام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فلموں کی کہانیاں خود ان کی دماغی اختراع ہوتی ہیں ۔ سپنس فلموں کو وہ شروع سے ہی پسند کرتے آئے ہیں ۔ آنجہانی بی آر چوپڑہ کی فلم " ہمراز" انہیں اتنی پسند آ’ی تھی کہ انہوں نے خود بھی اپنی ایک فلم کا نام "ہمراز"رکھا تھا جس میں بابی دیول ، امیشا پٹیل اور اکشے کھنہ نے اداکاری کی تھی۔

Abbas Mastan duo - race-2 success

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں