پاکستان میں 700 افراد بلا مقدمہ محروس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-25

پاکستان میں 700 افراد بلا مقدمہ محروس

پاکستانی سکیورٹی ایجنسیاں قریب 700 افرادکو بلامقدمہ چلائے غیر معینہ مدت کیلئے حراست میں رکھی ہوئی ہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عنوان سے ان افراد کو بلامقابلہ محروس رکھا گیا ہے ۔ اٹارنی جنرل عرفان قدیر نے سپریم کورٹ میں تین رکنی بنچ کے اجلاس میں اس بات کا انکشاف کیا۔ اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس افتخار چودھری کر رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ کا اجلاس 7 افراد کے حراست میں رکھنے کے مقصمہ کی سماعت کر رہا ہے ۔ ان 7 افراد کو مئی2010 ء میں گرفتار کیا گیا۔ اٹارنی جنر نے کہاکہ لاقانونیت کے قبائیلی علاقے میں 700مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔ ان قبائیلی علاقوں میں فوج انتہا پسندوں کے ساتھ لڑرہی ہے ۔ ان محروس لوگوں کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جاسکتا جب تک کہ فوجی مہم ختم نہ ہو جائے ۔ عدالت عالیہ نے پیش کردہ رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ پیر کے دن چیف جسٹس نے انٹلی جنس ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ اگر محروس 7افراد کے خلاف کوئی ثبوت پیش کرنے سے قاصر ہے تو وہ انہیں رہا کرے ۔ تاہم اس کے باوجود یہ افراد ہنوز حراست میں ہیں ۔

700 people being held without trial, SC told

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں