آر۔ٹی۔ سی بس کی ٹکر ۔ مسلم نوجوان ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-17

آر۔ٹی۔ سی بس کی ٹکر ۔ مسلم نوجوان ہلاک

آر۔ٹی۔ سی بس کی ٹکر۔مسلم نوجوان ہلاک۔چندرائن گٹہ میں کشیدگی

چندرآئن گٹہ۔16 ڈسمبر۔ آج چندرائین گٹہ مین روڈ روبرو سی آر پی ایف کیمبس بارکس ایک المناک واقعہ میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے بائیک سوار 19 سالہ طالب علم سید سہیل ساکن شمیر گنج ہلاک اور 20 سالہ طالب علم محمد ابراہیم ساکن جہانما شدید زخمی ہوگئے ۔جہاں انہیں ایک کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت تشویشناک ہے۔اس حادثہ کے بعد مقامی عوام کثیر تعداد میں جمع ہوکر آرٹی سی بس پر سنگباری کی جس کے بعد وہاں کے حالات کشیدہ ہوگئے۔اطلاع ملنے کے بعد انسپکٹر چندرائن گٹہ مسٹر اے سرینیواس راہ پہنچ کر زخمی کو دواخانہ منتقل کیا۔بس ڈرائیور کے خلاف چندرائن گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کریلا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

RTC bus Accident... Muslim youth Killed Tension in Chandrayen Gutta

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں