کوٹہ بل لوک سبھا میں ڈرامائی صورت حال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-20

کوٹہ بل لوک سبھا میں ڈرامائی صورت حال

کوٹہ بل ۔ لوک سبھا میں ڈرامائی صورت حال ۔ ایوان میں افراتفری۔ سونیا گاندھی کی مداخلت

نئی دہلی۔19 ڈسمبر۔ ایس این۔ لوک سبھا میں آج کوتہ بل کو لیکر افراتفری مچ گئی جہاں سماج وادی پارٹی رکن نے وزیر وی نارائن سوامی سے ترقیوں میں کوٹہ سے متعلق بل کی نقل چھین لی اور ایک اور کارکن سے اسکو پھاڑ کر پھینک دیا۔ اسی موقعہ پر پرسکون رہنے والی سونیا گاندھی بھی حرکت میں آگئیں، اور وہ بل حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگیں۔ اور اسی دورانا سماج وادی پارٹی کے دلت رکن ایشور سنگ کے اس عمل کے نتیجہ میں افراتفری پھیلی اور انکی پارٹی اور کانگریس کے ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوگئی۔ اور کانگریسی اراکین نے صدر سونیا گاندھی کے اطراف حفاظتی گھیرا ڈال دیا۔

واضح رہے کہ ایس پی جو کہ اس بل کی مخالفت میں یکہ وہ تنہا ہے کو نظر انداز کرتے ہوئے کل ایوان میں یہ بل کو پیش کرنے کا اعلان کردیاگیا۔ اسی دوران ششدر اسپیکر میرا کمارنے ایوان کی کاروائی ایک دن کے لئے ملتون کردی۔

یاد رہے کہ کوٹہ بل کو لیکر ایس پی شروع ہی سے مخالفت کرتی آرہی ہے، انکا یہ کہنا ہے کہ حکومت اور دوسری پارٹیان اس حوالے سے دور رس اثرات سے نا واقف ہیں۔


Quota bill. dramatic situation in Lok Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں