اندھا دھند فائرنگ سے امریکہ دہل گیا - 28 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-15

اندھا دھند فائرنگ سے امریکہ دہل گیا - 28 ہلاک

اندھا دھند فائرنگ سے امریکہ دہل گیا 28 ہلاک 20 معصوم بچے بھی شکار۔ اوباما رو پڑے

امریکہ میں آج صبح ہولناک اور دل کو دہلا دینے والے فائرنگ کے واقعہ میں 28 افراد ہلاک ہوگئے جس میں 20 معصومین (بچے ) بھی شامل ہیں۔ ریاست کنکٹی کٹ کے نیو ٹاون میں ہونے والے اس واقعہ کے بعد جو کہ پرائمری اسکول میں پیش آیا شہر کے سارے اسکول بند کر دئے گئے۔ تفتیشی کاروائیاں‌ جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ اسکول پرنسپل کے بقول، بندوق بردار اسکول ہی کے ایک لڑکے کا باپ تھا۔
بتایا جاتا ہے فائرنگ کے واقعہ کے دوران اسکول جنگی محاذ پیش کر رہا تھا۔ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ایک بندوق برادرکو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ باور کیا جاتا ہے کہ دوسرے نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ یہ اندوہناک واقعہ صبح 9:30 بچے پیش آیا، وہائیٹ ہاوز کے ترجمان کے مطابق صدر بارک اوباما کو صبح 10:30 بجے اطلاع دی گئ۔ خبر سن کر وہ رو پڑے انہوں نے کہا کہ شہریوں‌ کی حفاظت ہمارا فرض‌ ہے۔ یہ امریکہ کی تاریخ کا بدترین واقعہ تھا جس میں ‌100 راونڈز فائر کئے گئے۔ امریکہ میں‌ پرچم نصف سرنگوں ‌کر دیا گیا ہے۔

Firing in Newtown connecticut school by Ryan Lanza.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں