نئی دہلی
ایجنسیاں
بغیر محرم خواتین کے سفر حج کی رعایت کے وزیراعظم مودی کے دعویٰ پر کانگریس نے سخت تنقید کی ہے۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے خود اپنے سابقہ حکم نامہ کو تبدیل کیا ہے اور اب خواتین کو بغیر محرم سفر حج کی اجازت عطا کی ہے۔ وزیر اعظم کا دعویٰ اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ اس سے قبل، مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھی اس مسئلہ کو خالص مذہبی مسئلہ باور کرایا تھا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر شیکیل احمد کے مطابق وزیراعظم مودی نے اتوار کو من کی بات پروگرام میں کہا ہے کہ حکومت نے محرم رشتہ دار کے ساتھ حج کی پابندی کو ختم کر دیا ہے۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ مودی اس سہولت کا کریڈٹ اپنے سر لے کر اپنے حامیوں کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ یہ پابندی سعودی عرب حکومت کی طرف سے ہٹائی گئی ہے۔ دوسری طرف مودی حکومت آنے سے پہلے بھی، ہندوستانی خواتین اندرون یا بیرون ملک سفر کے لئے آزاد رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حج کے قوانین کی پیروی نہ کی جائے تو سعودی عرب کے سفر کا ویزا ہی نہیں ملے گا۔
اس سے قبل، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکرٹری مولانا عبدالحامد اظہری نے کہا تھا کہ مسلمان خاتون کا بغیر محرم حج کا سفر ایک خالصتاً مذہبی معاملہ ہے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ نہیں ہے جس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جا سکے۔
مولانا اظہری نے واضح کیا کہ 99 فی صد مسلمان خواتین اور مرد مذہبی احکام علما و فقہا سے دریافت کرتے ہیں نہ کہ وزیراعظم یا کسی اور سے۔
من کی بات پروگرام میں وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ اگر ایک مسلمان عورت حج کے لئے جانا چاہتی ہے تو وہ محرم یا اپنے کسی قریبی مرد سرپرست کے بغیر نہیں جا سکتی۔ اس معاملے میں دہائیوں سے مسلم خواتین کو ناانصافی کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن کسی کو اس کا احساس ہی نہیں تھا۔ یہاں تک کہ بہت سے مسلم ممالک میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے مگر ہندوستان میں مسلم خواتین کو کبھی ایسی اجازت حاصل نہیں رہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ضروری اقدامات کرتے ہوئے 70 سال سے چلی آ رہی اس روایت کو ختم کر دیا ہے۔ اب مسلم خواتین کسی محرم کے بغیر حج کو جا سکتی ہیں اور اس دوران تقریباً 1300 خواتین نے محرم کے بغیر سفر حج کے لئے درخواست دائر کی ہے۔
Congress trashes PM's claim on Haj journey of Muslim women
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں