ڈونالڈ ٹرمپ اور نریندر مودی میں فطری مماثلت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-23

ڈونالڈ ٹرمپ اور نریندر مودی میں فطری مماثلت

کلیو لینڈ
پی ٹی آئی
ڈونالڈ ٹرمپ کے حمایتی ہندوستانی نژاد ایک امریکی شخص ٹرمپ کی کامیابی کے لئے دو ملین ڈالر رقم جمع کرے گا نیز یہ شخص ریپبلکن صدارتی امید وار کے حق میں ایک بڑی ریالی کا بھی اہتمام کرے گا جس میں پچاس ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ شکاگو سے تعلق رکھنے والے شلبھ شبلی کمار نے جو ریپبلکن ہندو ہولیشین( آڑ سی ایچ) نامی ادارہ کا سربراہ ہے ، ہندوستانی صحافیوں کے ایک گروپ سے کہا کہ وہ اور اس کے افراد خاندان ، ٹرمپ کی مہم کے لیے پہلے ہی1.1ملین ڈالر رقم بطور عطیہ دے چکے ہیں ۔ اس طرح اس کا شمار ٹرمپ کی مہم کے لئے عطیہ دینے والے سرکردہ چودہ عطیہ دہندگان میں ہوگیا ہے ۔ کمار نے کہا کہ ٹرمپ کا صدر بنناہند۔ امریکہ بہترین تعلقات کے مفاد میں ہے ۔ اسی لئے میں نے نومبر میں منعقد شدنی عام انتخابات کے لئے ٹرمپ کی کامیابی کے لئے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ وہ ستمبر میں تین ریاستوں نیویارک ، نیو جرسی اور کنکٹی کٹ میں بڑی ریالی نکالنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ٹرمپ کے لئے ہندوستانی نژاد افراد کی حمایت حاصل کی جاسکے ۔ اس نے گزشتہ ہفتہ ٹرمپ سے ملاقات کی اور دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کی صدارت میں ہند۔ امریکہ تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچیں گے۔ کمار آئندہ ہفتہ ہندوستان کے سفر کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ بالی ووڈ کے چند مشہور اسٹارس کو مذکورہ ریالی میں شرکت کے لئے مدعو کیاجاسکے ۔ اس نے کہا کہ میں اس ریالی میں شرکت کے لئے امیتابھ بچن اور پرینکا چوپڑہ کو مدعو کرنے کا خواہاں ہوں ۔ اس سوال پر کہ آیا ٹرمپ بھی اس ریالی مین شرکت کریں گے تب کمار نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس نے تاہم کہا کہ ٹرمپ اور نریندر مودی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لئے فطری طور پر موزوں ہین ۔

Parallels between Modi and Trump

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں