مالدیپ کی سلامتی و استحکام ہندوستان کے مفاد میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-12

مالدیپ کی سلامتی و استحکام ہندوستان کے مفاد میں

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان کی پڑوس پہلے پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے دن کہا کہ مالدیپ میں سلامتی اور استحکام ہندوستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے یہاں دورہ کنندہ صدرع مالدیپ عبداللہ یامین عبدالقیوم سے ورکنگ لنچ پر باہمی وفد سطح کی بات چیت کے بعد میڈیا سے خطاب میں کہا کہ مالدیپ، ہندوستان کے قریبی شراکت داروں میں ہے۔ مالدیہپ میں استحکام اور سلامتی ، ہندوستان کے مفاد میں ہے ۔ وزیر اعظم کا یہ بیان بحر ہند میں واقع جزیرہ مالدیپ میں چین کے بڑھتے اثر اورسرمایہ کاری کے مد نظر آیا ہے ۔ ہندوستان اور مالدیپ نے ٹیکس، سیاحت ، خلائی ریسرچ ، دفاع اور مساجد کے تحفظ کے شعبوں میں چھ معاہدے کئے ۔ ہندوستان کی پڑوس پہلے خارجہ پالیسی کے حوالہ سے مودی نے کہا کہ انہوں نے اور صدر یامین نے تمام باہمی تعلقات پر بات چیت کی۔ صدر یامین اور میں سرحد پار دہشت گردی اور جنوبی ایشیاء میں مذہبی کٹر پن کے بڑھتے خطرات سے بخوبی واقف ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صدر یامین، ہندوستان خیر خواہ ہے اور وہ ترقی کی سمت سفر میں مالدیپ کے ساتھ قدم ملا کر چلے گا ۔ صدر یامین نے اس پر کہا کہ ہندوستان، مالدیپ کا انتہائی اہم دوست ہے ۔ دونوں ممالک کے تعلقات تہذیبی جڑوں پر مبنی ہیں ۔ ہماری سیکوریٹی ہندوستان کی سلامتی سے جڑی ہے ۔ ہندوستان اور مالدیپ نے جن چھ معاہدوں پر دستخط کئے ان میں پہلا بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی پر دہرے ٹیکس سے بچنے سے تعلق رکھتا ہے ۔ آخری معاہدہ قدیم مساجد کے تحفظ اور انہیں ان کی اصل حالت میں واپس لانے تعاون کے لئے ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں