داعش کے جنگجوؤں کی حریف دہشت گرد گروپس میں شمولیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-09

داعش کے جنگجوؤں کی حریف دہشت گرد گروپس میں شمولیت

واشنگٹن
پی ٹی آئی
داعش کی حالیہ ناکامیاں اس بات کا پختہ ثبوت ہیں کہ جہادی گروپ فنڈ کی کمی سے دوچار ہے جس کے سبب اس کے ارکان میدان جنگ چھوڑ کر فرار ہورہے ہیں ۔ حقیقی صورتحال یہ ہے کہ وہ حریف گروپس میں شامل ہوکر اب داعش کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔ میڈیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی اہم ترین وجہ یہ ہے کہ ارکان کو تنخواہوں کی ادائیگی میں کوتاہی برتی جارہی ہے یا پھر انہیں محروم کیاجارہا ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ نے تجزیہ نگاروں اور نگہدار گروپس کے حوالہ سے بتایا کہ داعش حال ہی میں زیر قبضہ علاقوں کے نقصانات سے دوچار ہوئی جس کا سبب یہ ہے کہ اب گروہ فنڈ کی کمی سے دوچار ہے ۔ فرار ہونے والے یا ہلاک ہونے والے ارکان کی جگہ نئی بھرتیوں کے امکانات کمتر ہوتے جارہے ہیں ۔ امریکی حمایت یافتہ کرد اور عرب فورسیس نے انتہا پسندوں کو شکست سے دوچار کرکے ان کے زیر قبضہ علاقوں پر اپنا کنٹرول بحال کرلیا ہے ۔ ایسے مسائل کے سامنے آنے سے یہ راز بھی کھلتا ہے کہ2014میں عراق اور شام کے وسیع تر علاقوں پر قبضہ کرنے والے دہشت گرد گروہ میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ معلنہ خلافت برقرار رکھ سکے ۔ داعش میں شامل جنگجو اب بہتر تنخواہوں کے مواقع تلاش کررہے ہیں اور کسی بھی گروہ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ پرنسٹن یونیورسٹی میں سیاسیات کی تعلیم دینے والے پروفیسر جیکب شیپرو کے علاوہ ہارورڈ، یونیورسٹی کے ڈیلفر سنٹر میں شام اور عراق میں دہشت گرد گروپس کی ماہر ویرامیسر ونوفاکے حوالہ سے بھی یہی احساس ظاہر کیا گیا کہ غیر ملکی جنگجوؤں کو اب داعش کی صفوںمیں شامل رکھنا جہادی گروپ کے لئے دشوار ہورہا ہے ۔

ISIS fighters leaving the terror group due to wages

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں