آسٹریلیا مزید 300 فوجی عراق بھیجے گا - وزیراعظم ٹونی ایبوٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-04

آسٹریلیا مزید 300 فوجی عراق بھیجے گا - وزیراعظم ٹونی ایبوٹ

سڈنی
پی ٹی آئی
آسٹریلیائی وزیر اعظم ٹونی ایبوٹ نے آج اعلان کیا کہ وہ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف مزاحم عراقی سیکوریٹی فورسز کی تربیت کے لئے مزید300فوجی عراق بھیجیں گے ۔ امریکہ نے آسٹریلیا سے درخواست کی تھی کہ عراقی سیکوریٹی اداروں کی تربیت کے لئے قائم کردہ بین الاقوامی اتحاد میں اپنا کردار ادا کرے ۔ ایبوٹ نے کہا کہ آسٹریلیا داعش کی طاقت کو کم کرکے اسے ناکام بنانے اور شکست دینے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ ان کے مطابق داعش کی پیش قدمی کو روک دیا گیا ہے مگر اب عراق کی افواج کو ان کے قبضہ سے علاقہ چھڑانے اور ان پر اپنی عملداری قائم رکھنے کے لئے تربیت کی ضرورت ہے ۔ گزشتہ برس آسٹریلیا نے داعش سے لڑائی کے لئے فضائیہ کے400اور اسپیشل فورسز کے200عہدیداروں سمیت600فوجیوں پر مبنی فورس عراق بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ عراق کو خود اس موت کے سوداگر فرقہ سے نمٹنا ہوگا مگر ہم عراقیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس برائن بنسکن نے کہا کہ آسٹریلیائی فوجیوں کو وہاں بھیجنے کا مقصد عراق فورسزکی انفرادی سطح سے لے کر بریگیڈ اور بٹالین کی سطح تک استعداد میں اضافہ کرنا ہے ۔ آسٹریلیا کو مقامی اور مشرق وسطیٰ میں جنگ سے واپس آنے والے مسلمان شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ ہے ۔ یاد رہے کہ دسمبر2014میں سڈنی شہر میں ایسے ہی ایک حملہ میں ایک شخص کو جو داعش سے وفاداری کا دعویٰ کرتا تھا2یرغمالیوں سمیت پولیس محاصرہ میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

Australia sends 300 troops to Iraq in join mission with New Zealand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں