مغربی بنگال وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے کو تھپڑ مارا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-05

مغربی بنگال وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے کو تھپڑ مارا گیا

کولکاتا
ایس این بی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کو اتوار کو ایک نوجوان نے اسٹیج پر چڑھ کر تھپڑ مار دیا ۔ ابھیشیک مشرقی مدنا پور میں ٹی ایم سی یوتھ ونگ کی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ اسی ریلی کے دوران یہ واردات ہوئی۔ ابھیشیک پارٹی لیڈر اور اممبر پخار لیمنٹ بھی ہیں تھپڑ مارنے والے نوجوان کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ وہ ٹی ایم سی ہی منسلک ہے وہ پارٹی اور ابھیشیک بنرجی سے ناراض تھا اور اس لئے اس نے ایسا کیا۔اس واقعہ کے بعد اسٹیج پر افرا تفری کا سماں پیدا ہوگیا ۔ اسٹیج پر موجود لوگوں نے اس شخص کو پکڑ لیا اس کے بعد وہاں موجود بھیڑ نے اس کی بھی پٹائی کی ۔ اس واقعہ کے بعد ٹی ایم سی ایم پی ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ کوئی نوجوان ابھیشیک کے ساتھ تصویر کھنچوانا چاہتا تھا لیکن اسٹیج پر آتے ہی اس نے ان کو چانٹا جڑ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اس بارے میں تحقیقات کررہی ہے ۔ کہ تھپڑ مارنے والا نوجوان بیرونی تھا یا پارٹی کا ۔ بتایاجاتا ہے کہ ریلی کے دوران ٹی ایم سی کے حامی ابھیشیک بنرجی کو سن رہے تھے تبھی ایک نوجوان نے حملہ کردیا اس حملے کے بعد ریلی میں ہنگامہ ہوگیا ابھیشیک بنرجی ترنمول یوتھ کانگریس کے قومی صدر بھی ہیں ۔
نوجوان اسٹیج پر اچانک پہنچا اور اس نے ابھیشیک کو تھپڑ جڑ دیا ابھیشیک کچھ سمجھتے کہ اس سے پہلے ہی اس نے حملہ کردیا اس نے حملہ کیوں کیا ہے یہ ابھی صاف نہیں ہوپایا ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ وہ ترنمول یوتھ کانگریس سے نارا ض تھا۔ نوجوان نے جیسے ہی ابھیشیک پر حملہ کیا ٹی ایم سی حامیوں نے اسے پکڑ نے کی کوشش کی لیکن وہ تھپڑ مار چکا تھا ۔ تھپڑ مارنے والا نوجوان کون تھا، اس بارے میں تو ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے لیکن اس کو سیکوریٹی میں بڑی چوک کا معاملہ سمجھاجارہا ہے ۔ اطلاع کے مطابق تھپڑ مارنے والا نوجوان ٹی ایم سی سے بہت ناراض تھا اگرچہ اس کی ناراضگی کی وجہ کیا تھی اس کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ اس واقعہ پر سی پی آئی ایم لیڈر اتل انجان نے کہا کہ یہ ٹی ایم سی کا اندرونی معاملہ ہے، اس میں کسی باہری شخص کا ہاتھ نہیں ہے ۔

Mamata Banerjee's nephew slapped by youth at a rally

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں