دبئی ایر پورٹ کے رن وے بند ہونے سے پروازیں متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-02

دبئی ایر پورٹ کے رن وے بند ہونے سے پروازیں متاثر

دبئی ایرپورٹ پر2رن ویز کو اعلیٰ معیاری بنانے کا کام آج سے شروع ہونے کے سبب بعض پروازیں80دنوں تک منسوخ رہیں گی ۔ جیٹ ایرویز اور ایر انڈیا ایکسپریس نے اپنی بعض پروازوں کی منزل دبئی کے بجائے شارجہ مقرر کی ہے جب کہ بعض دیگر پروازوں کے مقررہ اوقات میں ترمیم کی گئی ہے ۔ انڈیگو اور ایمیریٹس نے بتایا کہ ہندوستان اور اماراتی شہر کے درمیان بعض پروازوں کی تعداد گھٹا دی جائے گی اور بعض کا وقت تبدیل کردیا جائے گا۔ ایر انڈیا نے وضاحت کی کہ چینائی ،دبئی اوروشاکھا پٹنم، حیدرآباد ، وبئی پروازوں کی منزل شارجہ ہوگی ۔ قبل ازیں دبئی ایر پورٹس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ80دنوں تک تمام نظام کو اعلیٰ معیاری بنانے کے جامع پروگرام کے تحت رن ویز اور دیگر مرمتی امور جاری رہیں گے۔

Dubai Airports' runways closure affects 50 flights

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں