Tatarstan, where communal harmony thrives
روسی وفاق کے زیر انتظام تاتارستان دنیا میں غیر معروف نام ہوسکتا ہے تاہم تاتارستانی مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان ہم آہنگی کا ایک نمونہ ہے۔ تاتارستان میں اسلامی اور عیسائی تہذیبیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پھل پھول رہی ہیں۔ تاتارستان عیسائی اور مسلم تہذیب کے ملنے کا مقام ہے۔ روسی آرتھوڈاکس کیتھڈرل کی عمارت اور عالی شان مسجد ایک ساتھ ٹھہری ہوئی ہیں۔ یہ عیسائیوں اور مسلمانوں کے اتحاد کی علامت ہے۔ تاتارستان میں سنی اسلام کا غلبہ ہے اس کا نام تاتارنسلی گروپ کے نام پر رکھا گیا ہے تاتارستان کا علاقہ روسی وفاق کے زیر انتظام ہے اور یہ دونوں دریاؤں والگا اور کاما کے درمیان واقع ہے۔55فیصد تاتاری مسلمان ہیں باقی روسی آرتھوڈا کس عیسائی ہیں۔ وسطی ایشیائی علاقہ میں عیسائی اور مسلم یگانگت اور ہم آہنگی کی یہ ایک مثال ہے تاتار مسلمانوں اور آرتھوڈاکس عیسائیوں کے درمیان شادی بیاہ کے تعلقات ہیں۔ کئی خاندان میں ایک ساتھ مسلمان بھی ہیں اور عیسائی بھی ہیں۔ اس طرح دونوں مذاہب ایک دوسرے سے قریب ہوگئے ہیں۔ 
 
 




 
 
 
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں