بنگلہ دیش - حقوق انسانی تنظیم کے اہلکار عدیل الرحمن گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-12

بنگلہ دیش - حقوق انسانی تنظیم کے اہلکار عدیل الرحمن گرفتار

Adilur Rahman Khan Suvhro
بنگلہ دیش کے حکام نے انسانی حقوق کی تنظیم کے ایک اعلیٰ افسر کو 3ماہ پہلے "حفاظت اسلام" کے کارکنوں پر پولیس کی کارروائی کے بارے میں جھوٹی اطلاعات دے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ’ادھیکار، کے سکریٹری عدیل الرحمن خان شورو کو ہفتہ کی شب ’اطلاعات و ٹکنالوجی قانون، کے تحت گرفتار کیا گیا۔ شورو کے جماعت اسلامی کے ساتھ قریبی تعلقات بتائے جاتے ہیں۔ ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس کے ایک ترجمان نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ "ڈٹیکٹیو برانچ" کے حکام نے شورو کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ ایک دیگر سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ شورو کو "ادھیکار" کی ویب سائٹ پر ڈالی گئی ایک خبر کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ ڈھاکہ میں 5 مئی کو پولیس کی طرف سے حفاظت کے کارکنوں کو بھگانے کیلئے کی گئی کارروائی میں 61لوگوں کی جان گئی تھی۔

Rights group official Adilur Rahman Khan Suvhro arrested in Bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں