عثمانیہ یونیورسٹی طلبا کے خلاف طاقت کا استعمال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-13

عثمانیہ یونیورسٹی طلبا کے خلاف طاقت کا استعمال

عثمانیہ یونیورسٹی کے کیمپس میں آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب طلباء نے بائیک ریلی کو روکنے پر پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے بھی ان پر آنسو گیس کے تین گولے داغے۔ ریلی کا اہتمام عثمانیہ یونیورسٹی کے اکھل بھارتیہ ودیالیہ پریشد( اے بی وی پی ) کے طلباء نے پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیشن(جے اے سی) کے 14جون کو ہونے والے چلو اسمبلی پروگرام کی اجازت حاصل کرنے کیلئے کیا تھا۔ جیسے ہی یہ ریلی یونیورسٹی کیمپس کے این سی سی گیٹ پر پہنچی وہاں پہلے سے موجود پولیس اہکاروں نے اسے روک دیا جس پر طلباء نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ اس واقعے میں بہرحال کوئی زخمی نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق حالات جو پہلے کشیدہ تھے اب کنٹرول میں ہیں۔ مزید کسی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے پولیس یونیورسٹی میں خیمہ زن ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں