Russia alarmed by al Qaeda`s interest in Syria
روس نے آج شدید تشویش ظاہر کی ہے کہ شام میں القاعدہ کی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے اور اندیشہ ظاہر کیا کہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم اس ملک کو مشرق وسطی میں اپنا اڈہ بنانا چاہتی ہے۔ القاعدہ فی العراق کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے اعلان کیا ہے کہ جبت النصری شامی باغیوں کے شانہ بہ شانہ لڑنے والا ایک گروپ ہے جو دہشت گرد تنظیم کا ایک حصہ ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ بیان میں کہا گیا کہ روس دہشت گردی کی کسی بھی شکل کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ روس کو اس بات کی بھی تشویش ہے کہ شام کا تصادم پڑوسی ملک لبنان میں پھیل سکتا ہے۔ فیڈرل ڈرگ کنٹرول سرویس کے ڈائرکٹر وکٹر ایوانوف نے کل کہاکہ شام میں تقریباً20ہزار کرائے کے قاتل کو افغانستان کی منشیات کی غیر قانونی تجارت سے مالیہ مل رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر لوکاشوچ نے کہاکہ شام بین الاقوامی دہشت گردوں کی دلچسپی کا مرکز بن رہا ہے۔ کیونکہ باغیوں اور حکومت کی فوج کے درمیان خانہ جنگی مسلسل جاری ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں