Mohamed Morsi backs Egyptian military after malpractice allegations
مصر کے صدر اور فوج نے مظاہرین پر مظالم اورایذا رسانی سے متعلق رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ان الزامات کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔ وزیر دفاع عبدالفتاح السیسی نے جو فوج کے سربراہ بھی ہیں، تحقیقاتی رپورٹ میں بعض فوجی افسران پر عائد کردہ الزامات کی تردید کی اور کہاکہ "میں خدا کی قسم لیتے ہوئے کہتا ہوں کہ مسلح افواج نے کسی کو ہلاک نہیں کیا اور نہ کی کسی کو ہلاک کرنے کا حکم دیا۔ اس(فوج) نے کوئی ظالمانہ کارروائی نہیں کی اور نہ ہی ایذارسانی کاکوئی حکم دیاتھا۔ مسٹر عبدالفتاح کا بیان آج ٹیلی ویژن سے نشر کیا گیا اس موقع پر وہ صدر مرسی کے ساتھ دکھائے گئے۔ بعدازاں مرسی نے مصر کی بقاء و حفاظت کیلئے مسلح افواج کے رول کی بھرپور ستائش کی اور کہاکہ 25 جنوری کو عوامی مارچ کے موقع پر فوج نے جو رول ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ واضح رہے کہ 25جنوری 2011 کو مصری عوام بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکل آئے تھے جس کی نتیجہ میں حسنی مبارک کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں