LPG subsidy directly in bank accounts from Oct 1
حکومت 14کروڑایل پی جی صارفین کو یکم اکتوبر سے ذریعہ آدھار کارڈ سبسیڈی کی رقم ان کے بینک اکاونٹس میں راست منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے ایل پی جی کیلئے راست نقد رقم منتقلی اسکیم پر ملک بھر میں یکم اکتوبر سے عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے ، اس کیلئے استفادہ کنندہ کو بینک اکاونٹس کھولنا ہو گا اور اسے آدھار نمبر سے مربوط کرنا ضروری ہو گا۔ اس ضمن میں تمام بینکو ں کو ضروری ہدایات دی گئی ہے ۔ ایسے صارفین جن کے پاس بینک اکاوٹنس آدھار نمبر سے مربوط ہوں ، انہیں ایل پی جی سبسیڈی رقم راست حاصل ہو گی۔ ایک اندازہ کے مطابق ہر ایک صارف کو سالانہ تقریباً 4ہزار روپئے ملیں گے ۔ حکومت نے سبسیڈی دئیے جانے والے ایل پی جی سلنڈرس کی تعداد کو کافی صارف سالانہ 9تک محدور رکھا ہے ۔ یو آئی ڈی اے آئی نے اب تقریباً32کروڑآدھار کارڈس جاری کئے ہیں اور صرف 80لاکھ اکاونٹ ہولڈرس نے اسے آدھار نمبر سے مربوط کیا ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں