اجتماعی عصمت ریزی معاملہ ۔ لوک سبھا و راجیہ سبھا کی تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

اجتماعی عصمت ریزی معاملہ ۔ لوک سبھا و راجیہ سبھا کی تشویش

اجتماعی عصمت ریزی معاملہ ۔ لوگ سبھا و راجیہ سبھا کی بھی تشویش۔ جیہ بچن رو پڑیں

نیو دہلی ۔19 ڈسمبر۔(ایس۔ این)۔ دہلی میں گزشتہ سب ہوئی چلتی بس میں ہوئی عصمت دری کے اجتمائی جرم سے سارا ملک دہل کر رہ گیا، وہیں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بھی اس بھیمانہ واقعہ کی گونج محسوس کی گئی۔ پارلیمنٹ نے اس شرمناک بربریت اور حیوانیت کے واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کی۔ اور مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کا آئندہ تدارک ہونا چاہئے۔تمام سیاسی جماعتوں نے ایسے واقعات کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں ایوان نے واضح تیقن مانگا کہ آئندہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔خاتون ارکان پالیمنٹ نے کہا کہ ان واقعات نے عورتوں کو زندہ لاشوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ، صنف نازک کے تحفظ میں ناکامی محسوس کرتے ہوئے جیہ بچن پارلیمنٹ ہی میں روپڑیں۔ انہوں نے گلوگیر آواز میں کہا کہ انہیں اس واقعہ سے سخت تکلیف اور صدمہ پہنچا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہونا چاہئے کہ میڈیا اور فلموں کے ذریعہ ماحول کو جب عریاں کرنے کی کوئی حرکت بھی نہیں چھوٹی، اور حکومت سے لیکر عام فرد سبھی اس ننگے ناچ کے حوالے سے کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے تب" جیسا بیج بوئینگے ویسا پھل پائینگے " کے مصداق ہندوستانی عریاں فلم انڈسٹری، کیبل ٹی وی کا عریاں ماحول، اور سوسائیٹی کی عریاں پسند کے بعد ایسے واقعات کو ہونا ایک فطری بات ہے۔حکومت صرف ان واقعات کی روک تھام کےلئے لا ایند آرڈر ہی پر توجہ نہ دے بلکہ عریاں فلم انڈسٹری پر بھی حکومت کی خاص نظر ہو تاکہ سوسائیٹی اخلاقی گراوٹ کی نچلی سطح پر نہ پہنچے اور ایسے واقعات کا صدور بھی نہ ہو

Mass rape case Issue in Delhi. lok Sabha and Rajya Sabha has serious concerns. Jaya Bachchan also breaks down

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں