امام احمد رضا خان بریلوی کے 95 ویں سالانہ عرس کی آج شروعات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-29

امام احمد رضا خان بریلوی کے 95 ویں سالانہ عرس کی آج شروعات

اعلی حضرت امام احمد رضاخان بریلوی کا95واں سالانہ عرس آج شروع ہوگیا ۔ اعلی حضرت کے اس سہ روزہ عرس میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے تمام حصوں کے علاوہ ماریشس ۔ جنوبی افریقہ ،فرانس ،ہالینڈ ،بنگلہ دیش اور برطانیہ سمیت کئی ممالک سے زائرین کے پہنچنے سے شہر میں کافی ہلچل ہے ۔ عرس کے مقام پر صفائی ،پینے کے پانی اور طبی سہولیات کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ زائرین کیلئے لنگر اور ٹھرانے کا بھی نظم ہے ۔ عرس کے موقع پر تقاریر کے علاوہ مسلمانوں سے متعلق تعلیمی اور دیگر امور تفصیلی مذاکرے ہوں گے ۔ عرس کے پیش نظر شہر خاص طور پر محلہ سودا گران میں موقع درگاہ اعلی حضرت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں وسیع حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔عرس کے مقام کو دوزون اور چار سیکڑوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ آمدورفت کو کنٹرول کرنے کیلئے جگہ جگہ پر پرہیز لگائے گئے ہیں نیز بڑی گاڑیوں کے تین دن تک شہر میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ عرس کے دوران شر پسند عناصر پر نظر رکھنے کے لئے کلوزسرکٹ ٹی وی بھی لگائے گئے ہیں ۔ضلع انتظامیہ نے عرس کے پیش نظر 30دسمبر کو اسکول اور کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Imam Ahmed Raza Khan Barelvi's 95th annual urs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں