دو پوپ کہانیاں - علیم خان فلکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-23

دو پوپ کہانیاں - علیم خان فلکی

muslim pray
سر! یہ رقم بہت زیادہ ہے کچھ تو مہربانی کر کے کم کیجیئے
نہ، یہ تو صرف آپ کیلئے میں کر رہا ہوں، اس میں میرا کچھ نہیں ہے، آپ تو میرے مسلمان بھائی ہیں میں آپ سے رشوت کیسے لے سکتا ہوں ، یہ تو آگے کے افسروں کو دینا پڑتا ہے۔
سر، پھر میرا کام کب تک ہوجائیگا؟
آج ہی ہوجائیگا بے فکر رہئے
میں ذرا پاس کے اے ٹی ایم سے پیسے لے کر آتا ہوں
لے آیئے، میں بھی جب تک نماز پڑھ کر آتا ہوں، جماعت کھڑی ہونے والی ہے۔

کیا لیاقت صاحب تشریف رکھتے ہیں؟
جی نہیں، فرمایئے کیا کام ہے۔
دراصل انہوں نے آج پیسوں کیلئے آنے کہا تھا
وہ تو کل ہی عمرہ کیلئے گئے ہیں۔
لیکن انہوں نے تو کہا تھا کہ پندرہ تاریخ کو آجانا ہر قیمت پر رقم لوٹا دوں گا۔
آپ کومعلوم نہیں کہ وہ رمضان کا عمرہ کبھی نہیں چھوڑتے!

***
aleemfalki[@]yahoo.com
موبائل : 00966504627452
علیم خان فلکی

2 Pop Stories. - Aleem Khan Falaki

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں