Pakistan court again adjourns Mumbai attack trial
ممبئی حملہ کیس میں پاکستانی عدالت نے7ملزمین کے خلاف مقدمہ کی سماعت کو مسلسل تیسری مرتبہ ملتوی کردیا ہے اور آئندہ سماعت11اپریل کومقرر کی ہے ۔ سماعت کے بعد پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے استغاثہ کے وکیل چودھری اظہر نے کہا کہ کیس کی سماعت آج منعقد نہیں ہوسکی ۔ قبل ازیں اے ٹی سی اسلام آباد نے مطلع کیا کہ لکھوی کی ضمانت کے خلاف حکومت کی درخواست کے سلسلہ میں ریکارڈس اب بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت میں درخواست کی ہے کہ آئندہ چہار شنبہ کو مقدمہ کی سماعت تک ریکارڈ کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔ زائد ازدو ماہ کے دوران کم سے کم پانچ مرتبہ اسی دجہ سے کوئی کارروائی کے بغیر کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں