Egypt teacher suspended for cutting non-veiled student's hair
حجاب کے بغیر اسکول آنے پر ایک طالبہ کے بال کاٹنے کے جرم کا ارتکاب کرنے والی ایک ٹیچر کو چار دن قید کی سزا دے کر قاہرہ کے جنوب میں واقع صوبہ الفیوم کے پراسیکیوٹرس مزید تحقیقات کاحکم دے دیا ہے ۔ طالبہ کے والدین کی شکایت پر مذکورہ ٹیچر کے ساتھ اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو بھی معطل کردیا گیا ۔ متاثرہ کے والدین کے مطابق اسلامیات کی ٹیچر نے حجاب نہ پہننے کی پاداش میں طالبہ کو پہلے تو مارا اورپھر اس کے بالوں کو کاٹ دیا ۔ یہ اطلاع العربیہ آنے لائن نے دی ہے ۔ اس سے پہلے بھی2012ء میں ایک مصری عدالت نے دو لڑکیوں کے بال کاٹنے پر ایک معلمہ کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی تھی۔ تازہ واقعہ کی متاثر طالبہ کی والدہ کے مطابق وہ اس واقعہ کے بعد سے انتہائی نفسیاتی حالت میں ہے۔ کیونکہ ٹیچر نے یہ حرکت دوسرے طلبہ کے سامنے کیا جو اس وقت قہقہے لگا رہے تھے ۔ مصری وزارت تعلیم کے مطابق اسکولوں میں حجاب پہننالازمی نہیں ہے ۔ مصری صدر نے بار بار ملک میں مذہبی انقلاب کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاکہ اسلامی شدت پسندی کا مقابلہ کیاجاسکے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں