Nigeria mulls Sri Lankan military strategies in bid to counter
نائیجیرئیا اپنے ملک میں اسلامی شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے نمٹنے کے لئے سری لنکا کی اس حکمت عملی کا مطالعہ کررہا ہے جسے کولمبو نے اپنی سرزمین پر ٹامل ٹائیگرس کے خلاف ا پنایا تھا ۔ سری لنکائی حکام سے بات چیت کے بعد نائیجیریائی وزارتِ دفاع نے یہ بات بتائی ۔ ابوجا کو جنگجو گروپ سے نمٹنے میں ناکامی پر تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ملک میں2009ء سے بوکو حرام کے حملوں میں ہزارہا افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ صورتحال اس وقت بدتر ہوگئی جب پچھلے دنوں بوکو حرام کے کارکنوں نے مبینہ طور پر200سے زائد اسکولی طالبات کا اغواکرلیا ۔ بوکو حرام ، ناردرن نائیجیریا میں علیحدہ اسلامی ریاست کا خواہاں ہے ۔ اس کی سر گرمیوں کی بناء پر ابوجا کی سیکوریٹی فورسز میں خامیاں ظاہر ہوگئیں جب کہ اس سلسلہ میں ملک کے صدر گڈ لک جوناتھن کو سیاسی طور پر دباؤ کا سامنا ہے ۔ جوناتھن پہلے ہی بوکو حرام کے خلاف آپریشن کا اعلان کرچکے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں