Attack on China's Xinjiang Police Station Leaves 13 Dead
چین کے گڑ بڑ زدہ صوبہ ژنجیانگ میں ایک خود کش حملہ میں حملہ آوروں نے دھماکو اشیاء سے لدی اپنی گاڑی ، ایک پولیس اسٹیشن میں گھسادی ، چینی پولیس نے13حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ حملہ میں3عہدیدار زخمی بھی ہوئے ۔ سرکاری تیان شن ویب پوٹل نے اطلاع دی ہے کہ’’ آج ٹھگوں نے صوبہ ژنجیانگ کے کاشغر پرفیکچر( علاقہ) کی کارگلک کاؤنٹی کی ایک عوامی سیکوریٹی عمارت سے کار کو ٹکرا دیا جس کے ساتھ ہی زبردست دھماکہ ہوا ۔ پولیس نے فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہوئے13ٹھگوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ‘‘سرکاری زیر انتظام ژنہوا نیوز ایجنسی نے بھی یہ اطلاع دی اور بتایا کہ مہلوکین ’’سرغنے‘‘ تھے ۔ پبلک سیکوریٹی حکام آج پیش آئے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں ،۔ ژنہوا نے خبر دی ہے کہ جس گاڑی کو پولیس اسٹیشن میں گھسایا یا تھا وہ ایک ٹرک تھی ۔ یہ حملہ آج صبح ہوا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں