action against Jamiat Ulema conference urged
اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ پارلیمانی حلقے کے ایک آزاد امیدوار نے ضلع ہیڈ کوارٹر شہر کے ایک ہوٹل میں ہفتہ کومنعقد پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء کے ذریعے بھلیا پور عیدگاہ میں منعقد تحفظ جمہوریت ، اصلاح معاشرہ کانفرنس پوری طرح غیر قانونی ہے اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور اس سے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا ہے مذکورہ پروگرام کے بارے میں2مئی کی شام کو بذریعہ ای میل ضلع مجسٹریٹ ضلع الیکشن افسر کو مطلع کیا گیا تھا لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی ۔ انہوں نے پروگرام کے کنوینر مقررین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ آزاد امیدوار اجمل خان ایڈوکیٹ نے بتایا کہ جمعیۃ علماء کے عہدیدار منیر احمد قاسمی نے14اپریل2014کو ایک عرض داشت ایس ڈی ایم صدر کو دے کر اجازت دینے کا مطالبہ کیا کہ2مئی کو ایک پروگرام تحفظ جمہوریت ،سیکولرزم کی حفاظت کے عنوان پر منعقد کیا جائے جو خالص دینی ہوگا۔ اس جلسے کو مولانا سید ارشد مدنی اور اشہد رشیدی مولانا عبدالہادی وغیرہ خطاب فرمائیں گے ۔ لیکن اس کے برعکس2مئی کے پروگرام میں جمعیۃ علماء کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی اور دیگر مقررین کے ذریعے یہ اپیل کی گئی کہ جو فرقہ پرست پارٹی کے امیدوار کو شکست دے اس سیکولر پارٹی خصوصی طور سے کانگریس امیدوار کی حمایت کریں اور ان کی فتح کو یقینی بنائیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں