Koirala, Khanal congratulate Modi
نیپال کے وزیر اعظ سشیل کوئرالا نے آج ہندوستان کے نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کے لئے مدعو کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مودی کی قیادت میں دونوں پڑوسی ممالک کے مابین باہمی تعقلقات میں مزید استحکام آئے گا۔ کوئرالا نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران لوک سبھا انتخابات میں کامیابی پر مودی کومبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ کوئرالا کی وزارت خارجی امور کے مشیر دنیش بھٹارائے نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ کوئرالا نے بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ اور مودی دونوں کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ۔ اسی طرح نیپال کی یوسی پی این ، ماؤ نواز پارٹی کے لیڈر بابو رام بھٹا رائے نے بھی مودی کو فون کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ بھٹا رائے سے بات چیت کے دوران مودی نے کہا کہ وہ اپنی میعاد کے دوران اقتصادی ایجنڈہ پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے نیپال کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے ۔ مودی نے کہا کہ میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی جانب سے بھرپور کوشش کروں گا ۔ بھٹا رائے نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مودی کے دور میں ہندوستان اور نیپال کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے ۔ بھٹا رائے نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ مودی کے تریقاتی ایجنڈہ سے نیپالی عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
 
 




 
 
 
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں