If he becomes PM, India will be set on fire: Mamata Banerjee on Narendra Modi
ترنمول کانگریس کی جانب سے نریندر مودی کے لئے گجرات کے قصائی کا لفظ استعمال کرنے کے بعد پارٹی سربراہ ممتا بنرجی نے ایک اور حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ وزیر اعظم بنیں تو ملک جل اٹھے گا۔ ممتا بنرجی نے ایک ریلی سے ختاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ وزیر اعظم بنیں تو ہندوستان تاریک دور میں چلا جائے گا۔ ہندوستان جل اٹھے گا، انہوں نے الزام لگایا کہ جو شخص انتشار کی سیاست کرتا ہے وہ ملک کی قیادت نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ مودی ایسا سمجھ رہے ہیں جیسے کہ وہ وزیر اعظم بن چکے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی شیر نہیں ہیں۔ مایاوتی، جئے للیتا اور ملائم جی جیسے کئی لیڈرس ہیں ۔ وہ بھی شیر ہیں اور سب سے خطرناک شیر رائل بنگال ٹائگر ہے جو بنگال میں ہے ۔ ہندوستان کی قیادت کرنے والے لیڈر کو مہاتما گاندھی ،نیتا جی ، سردار ولبھ بھائی پٹیل جیسا ہونا چاہئے ۔ ایسا شخص نہیں جس کی آئیڈیا لوجی مذہب کی بنیاد پر ملک کوبانٹنا ہے ۔ ممتا بنر جی نے الزام لگایا کہ ایک شخص جس پر فسادات کرانے کا الزام ہے ہندوستان جیسے ہمہ لسانی ، ہمہ مذہب ملک کی قیادت نہیں کرسکتا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں