Hamas PM shows commitment to achieving reconciliation
غزہ پٹی میں حماس کے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس کو بتایا کہ وہ فلسطینیوں میں داخلی سمجھوتہ کے پابند ہیں اور ان کا ہر قدم اسی جانب اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ متفقہ ٹائم ٹیبل کے مطابق مفاہمتی معاہدوں کے نفاذ کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے صدر محمود عباس سے مفاہمتی معاہدہ کی برقراری و بحالی کے لیے محفوظ سیاسی و مالی نیٹ ورک کی ضمانت سے متعلق کوششیں جاری رکھنے اور فریقین کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کے اقدامات کی خواہش بھی ظاہر کی۔ دریں اثنا جلاوطن حماس قائد خالد مشعل نے ٹیلی وژن پر ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ فلسطینیوں میں داخلی سمجھوتہ کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کرین گے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں