Mulayam Singh Yadav addresses 'Desh Banao, Desh Bachao' rally in Allahabad
سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے آج اس کی غلطیوں کیلئے مسلمانوں سے معذرت خواہی کرنے کیلئے بی جے پی سخت نکتہ چینی کی اور کہاکہ گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد اس نے کس طرح معذرت خواہی کی جراء ت کی ہے۔ ایک طبقہ کس طرح ان قائدین کو معاف کرسکتا ہے جنہوں نے قتل عام کو بھڑکایا تھا اور ہمیشہ ان کے خلاف کام کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ گجرات میں قتل عام کیلئے مودی ذمہ دار ہیں۔ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ اب سماج وادی پارٹی کے سوا ہر ایک سیاسی پارٹی اپنے سیاسی مفاد کی خاطر بی جے پی میں شامل ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ یادو نے کہاکہ اب سماج وادی پارٹی کا فرض ہے کہ ملک کی سیکولر شناخت کو بچائے۔ سنگام شہر میں ایک بڑی دیش بچاؤ دیش بناؤ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یادو نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کی یہ اب تک کی سب سے بڑی ریالی تھی اور یہ لکھنو کی نریندر مودی کی ریالی سے بھی بہت بڑی تھی۔ ملائم سنگھ اور مودی کیلئے یہ پانچویں مرتبہ تھا کہ ایک ہی دن انہوں نے ریالیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اور کانگریس دونوں کے پاس امیدوار نہیں ہیں چنانچہ وہ خلیج کو پاٹنے کیلئے دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین کو لے رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے مطابق 2002ء کے فرقہ وارانہ فسادات کیلئے ملائم سنگھ نے مودی کو ذمہ دار ٹہرایا اور بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ 2002ء میں قتل و غارت گری کے بعد مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہی ہے اور ملائم نے چیف منسٹر گجرات کے ترقی کے دعوؤں کو بے بنیاد پروپگنڈہ قرار دیتے ہوئے اس کو مسترد کردیا۔ بہار میں سیاسی قائدین بی جے پی یا کانگریس کی طرف راغب ہورہے ہیں جس نے ریاست کے سیکولر نظریہ کے تقدس کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد یادو پر تنقیدکرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے لوک جن شکتی پارٹی لیڈر رام ولاس پاسوان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں این ڈی اے میں شامل ہونے پر ایک موقع پرست قراردیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایل جے پی نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملالئے ہیں کیونکہ موخر الذکر کے پاس امیدوار نہیں ہیں۔ ایس پی لیڈر نے تاہم غیر قانونی کانکی کرنے اور ان کی ضرورت کیلئے مقامی انتظامیہ پر اثر انداز ہونے کیلئے پارٹی کیڈر پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ آپ کو ایسی چیز چھوڑنی چاہئے اور ایک بڑے اندازمیں کچھ کرنا چاہئے۔ یادو نے اپنے فرزند چیف منسٹر اکھلیش یادو سے بھی کہاکہ ریاست میں تعلیم کو مفت بنائیں اور دو سالہ معیاد میں اچھی سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے ان کی تعریف بھی کی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں