Petrol price hiked by 75 paise; diesel by 50 paise
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر علی الترتیب 75 اور 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے ایک بیان میں کہا کہ اضافہ شدہ قیمت کا اطلاق آج نصف شب سے ہوگا۔ اضافہ شدہ قیمت میں ریاستی سطح پر عائدکئے جانے والے محاصل علحدہ ہوں گے۔ آئیل کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی بین الاقوامی قیمتوں میں 115 ڈالر فی بیارل کے بالمقابل 116.6 ڈالر فی بیارل تک کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں کافی گراؤٹ آئی ہے۔ کل کے مقابل ڈالر کی قدر 61.88 روپے سے گھٹ کر 62روپئے فی ڈالر ہوگئی۔ آئی او سی نے اپنے بیان میں کہاکہ ساری دنیا میں جغرافیائی ، سیاسی اور معاشی تبدیلیوں کے سبب تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی آرہی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں