Jindal steel plant in Odisha faces closure
آلودگی کے قواعد کی خلاف ورزی کے سبب اڈیشہ میں جندال اسٹیل پلانٹ کو مسدودی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ کی ایک ٹیم نے جاج ضلع کالنگا نگر انڈسٹریل کامپلکس میں واقع جندال اسپیشل اسٹیل پلانٹ جس کی سالانہ پیداوارایک ملین ٹن ہے، کا گذشتہ نومبر میں معائنہ کیا تھا۔ ٹیم نے اس بات کا پتہ چلایا کہ پلانٹ فیکٹری کے باہر بڑی مقدارمیں آلودہ مادے خارج کررہا ہے۔ حال ہی میں حکومت کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ اخراج قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بورڈ کے ایک عہدیدار نے آئی اے این ایس کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ خارج کردہ مادوں کا تجزیہ کرنے پر اس میں فینول اور سائنائیڈ کی بھاری مقدار پائی گئی جو اطراف کے آبی ذخائر اور انسانی صحت کیلئے مضرت رساں ہے۔ رپورت یں کہا گیا کہ فضلات کی تظہیر کئے بغیر خفیہ طورپر پھینکا جارہا ہے۔ ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ضروری تطہیر کے اقدامات کرنے تک کوک بھٹی پلانٹ بھی بند کیا جائے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں