Corruption unacceptable : Rahul Gandhi
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کرپشن کو سب سے بڑا ایسا مسئلہ قرا ردیا جو عوام کا خون چوس رہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ یوپی اے حکومت نے اس کا مقابلہ کرنے کیلئے لوک پال بل منظور کیا ہے۔ فکی میں تقریر کرتے ہوئے کاروباری طرز کے کلین شیو گاندھی نے بتایاکہ سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، یہ عوام کا خون چوس رہا ہے اور ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے بتایاکہ یوپی اے حکومت کو زبردست تنقید کا سامنا رہا ہے۔ تاہم اس نے کسی بھی دوسری حکومت کے مقابلہ میں کرپشن سے نمٹنے زیادہ کام کیا ہے۔ گاندھی نے بتایاکہ ملک میں ریگولیٹری طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایاکہ انہیں یہ سبق ملا ہے کہ حکومت کو آرڈنینس کو چاک کرتے ہوئے اسے پھینک دینے کا مشورہ دینا کوئی شائستہ بات نہیں ہے۔ راہول گاندھی نے بتایاکہ مجھے ایک اور سبق ملا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ آرڈنینس کو چاک کرتے ہوئے اسے کوڑے دان میں پھینکنے کا مشورہ کوئی شائستگی کی بات نہیں ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں