Trinamool prepared to strengthen the party in North Eastern India
ریاست مغربی بنگال کی باگ ڈور سنبھالتے ہی ترنمول کانگریس کو اپنی طاقت کا اندازہ ہونے لگاہے جس کے مطابق اب یہ پارٹی بنگال سے باہر نکل کراپنی مقبولیت کو بڑھانے میں جت گئی ہے ۔ اس مقصد کے تحت ترنمول کانگریس نے شمال مشرقی ہند میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے وہاں پارٹی کی کانفرس کا انعقاد کیا ہے ۔ منی پور ، اروناچل پردیش ، امپھال ، آسام ، تر یپورہ اور جھارکھنڈ میں پارٹی اپنی شناخت بنانے کے ساتھ ساتھ اسے مستحکم کرنے کے مقصد کے تحت مختلف طرح کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کا کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترنمول کے ایم پی ڈریک اوبرائن کے مطابق شمال مشرقی ہند ریاستوں میں پارٹی نہ صرف اپنی جڑ کو مضبوط بنانا چاہتی ہے بلکہ ان ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی اپنا امید وار بھی دے گی ۔ تمام ذمہ داریاں پارٹی کے کل جنرل سکریٹری مکل روئے کو دی گئی ہے ۔ لہذا مکل رائے اپنی اس ذمہ دار ی کو نبھانے کے لیے زبردست طریقے سے تیاریاں بھی شروع کردی ہے ۔ پارٹی ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق آئندہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہی منی پور ، تریپورہ ، جھارکھنڈ وغیرہ ریاستوں میں پارٹی نے سیاسی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے جس میں شرکت کے لیے بنگال سے بھی ورکرس جائیں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ 2014کے جنوری ماہ میں بریگیڈ میدان میں منعقد ہونے والی پارٹی کے جلسہ میں شرکت کے لیے شمال مشرقی ہند کی ریاستوں سے پارتی کے سینئر لیڈروں کی آمد متوقع ہے ۔ اس ضمن میں پارٹی کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس نہ صرف امید وارں میں اتارے گی بلکہ جیت کے لیے ہر ممکن کوشش بھی کرے گی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں