Big banking sector reforms that will allow foreign banks to enter India coming soon: Raghuram Rajan
ریزرو بینک آف انڈیا جلد ہی بینکنگ شعبہ میں بڑی اصلاھات کرے گا جس سے بیرونی بینکوں کو بڑے پیمانے پر ہندوستان میں داخلہ کی اجازت ہوگی حتی کہ وہ گھر یلو قرض دہندگان پر سبقت حاصل کر سکتے ہیں۔ گورنر رگھورام راجن نے یہ بات کہی۔ یہ ایک بڑی کشادگی ہوگی کیونکہ کوئی بھی بینک ہندوستانی بینکوں، چھوٹے ہندوستانی بینکوں پر سبقت پر غور کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہ سامعین سے واشنگٹن میں یہ بات کہی ۔ ہندوستان میں بیرونی بینکوں کے داخلہ کے لئے پالیسی فریم ورک آئندہ چند ہفتوں میں بے نقاب کیا جائے گا۔ بینکنگ شعبہ کی اصلاحات خاص طور پر اصلاحات کے 5ستونوں کے حصہ کے طور پر بڑے پیمانے پر بیرونی بینکوں کو ہندوستان میں داخلہ کی سہولت حاصل ہوگی، جس میں مالیاتی پالیسی فریم ورک بھی شامل ہے جس پر آر بی آئی آئندہ چند برسوں میں عمل آوری کرے گا۔ آر بی آئی گور نر نے کہا کہ بیرونی بینکوں کیلئے اگر آپ ایک مکمل ملکیت کے ذیلی ڈھانچہ کا اطلاق کریں اور ہم آئندہ دو ہفتوں میں اس پر تفصیلات جاری کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم آپ کو قومی سلوک کے قریب آنے کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے فوری طور پر مزید کہا کہ اس کے لئے دو شرائط ہوں گی۔ پہلی شرط ایک رعایت ہے کہ آپ کے ملک کو بھی چاہئے کہ اس کے لئے ہماری ملکیت والے بینکوں کو بھی ایسی ہی اجازت دیں اور دوسرے یہ کہ آپ کو ابتداء میں ہمارے ریگولیٹری فنکشن کو آسان بنانا ہوگا لیکن اس کو واضح بناناہوگا۔ جیسے ہی آپ ایک مکمل ملکیت والے ذیلی ادارہ کے حامل ہوں گے ہم آپ کو قابل لحاط آزادی دیں گے۔ انہوں نے یہ بات کہی۔ اس بات کی تو ثیق کرتے ہوئے کہ معیشت کے لیے شرح کی صورتحال ایک مسئلہ تھی، راجن نے کہا کہ عام مالیاتی پالیسی میں افراط زر کو قابو میں کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور بیرونی شعبوں کی طرف انہیں آ ر بی آئی 29اکتوبر کو مالیاتی پالیسی کا سہ ماہی جائزہ پیش کرنے والا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں