No designer blouses, jeans for women employees in Karnataka: State govt
ملک میں اپنی نوعیت کے ایک منفرد اقدام میں کرناٹک کی حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کے لیے ایک ڈریس کوڈ متعارف کروایا ہے جس پر فوری اثر کے ساتھ عمل ہوگا ۔ سرکاری اعلامیہ میں خاتون ملازمین پر پابندی لگائی گئی کہ وہ اسکرٹس ، ٹی شرٹس اور پینٹ پہن کر دفتر نہیں آسکیں گی جبکہ مرد ملازمین کو کوئی ٹی شرٹ س پہننے کی اجازت نہیں ہے ۔ پرنسپال سکریٹری محکمہ نظم و نسق عامہ شالینی رجنیش نے اعلامیہ میں کہا کہ لباس قواعد متعین کرنے کا مقصد سرکاری دفاتر میں وقار کو ملحوظ رکھنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی انجمن کےساتھ مشاورت کے بعد ہی لباس کے قواعد مقرر کئے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ انجمن نے اس طرح کے اقدام کی سفارش کی کیونکہ نئے تقررات پانے والے ملازمین دفتر کو ایسے لباس پہن کر آرہے ہیں جو دفتری وقار کے مغائر ہیں ۔ ڈرائیورس اور گروپ ڈی کے ملازمین کے لیے ان کے لیے مقررکردہ یونیفارم کے پہننے کو لازم قرار دیا گیا ۔ لباس کے نئے قواعد کے تحت مرد ملازمین شرٹ ، پینٹ یا کرتہ پاجامہ ہی پہن سکتے ہیں اورخواتین ساڑی یا چوڑی دار پاجامہ کرتہ پہن سکتی ہیں ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں