Muslims should not vote just on the basis of religion: Darool Uloom Deoband
دارالعلوم دیوبند سے ملحق ایک تنظیم نے مسلمانوں سے کہاہے کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں لیکن کسی پارٹی یا لیڈر کو صرف مذہب کی بنیاد پر ووٹ نہ دیں۔ کل ہند رابطہ مساجد کے جنرل سکریٹری مولانا ابن القمر الحسینی نے کل یہاں علماء کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ نہیں رکنا چاہئے۔ ایسی پارٹی یا لیڈر کو ووٹ دینا چاہئے جو مسلمانوں اور ملک کے مفاد میں کام کرتاہو، کیونکہ ہندوستان ایک جمہوری اور سیکولر ملک ہے۔ شریعت کے مطابق ووٹ دینا ایک اہم کام ہے کیوں کہ یہ شہادت دینے کے برابر ہے۔ مسلمانوں کو صرف مذہب کی بنیاد پر کسی پارٹی یا لیڈر کو ووٹ دینے کے بجائے صحیح امیدوار کے انتخاب کیلئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔ یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال ممکنہ حد تک درست طورپر کرے۔




Zahir hay... Musalmanon k muffad ka musalman he sochay ga..... kya moodi Musalims Ummah ka tahafuz karay ga.?
جواب دیںحذف کریںاس بارے میں تو شک ہے کہ کوئی غیر مسلم ، مسلمانوں کے مفاد کے بارے میں دردِ دل سے سوچے گا۔
حذف کریںلیکن آج کل کے حالات میں یہ کہنا بھی ذرا مشکل ہے کہ ہر مسلم سیاستداں یا ہر مسلم سیاسی جماعت لازماً مسلمانوں کے مفاد کے متعلق ہی سوچتی ہے