Indian school in UAE ordered to shut down
عرب امارات کے حکام کی جانب سے ہندوستانی اسکول کو بند کرنے کے احکام کے بعد1400طلباء کا تعلیمی مستقبل غیر یقینی سے دوچار ہوگیا ہے۔ ابوظہبی ایجوکیشنل کونسل نے ہندوستانی اصلاح اسلامک اسکول کو بند کرنے کا حکم دیاہے۔ یہ اسکول یکم اپریل2014 سے بند کردیاجائے گا۔ حکام نے ولا اسکول یعنی مقررہ رہائشی علاقوں میں قائم مدارس کے خلاف مہم کے طورپر حکم جاری کیا ہے۔ سیفٹی اقدامات کے تحت یہ مہم شروع کی گئی ہے۔ دوطلباء کی ماں نے کہاکہ ان احکامات سے وہ پریشان ہیں اور کیا کہا جائے کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ ایک 16سالہ طالب علم کے والد جان جوزف نے کہا کہ اس اچانک نوٹس پر ہم پریشان ہیں۔ اس نے کہاکہ ہم نے دوسری معیاد کی فیس بھی چہارشنبہ کو داخل کردی لیکن ہمیں نوٹس جمعرات کو وصول ہوئی۔ چند طلباء اسکول چھوڑ چکے ہیں اور اسکول کی جانب ترک مدرسہ صداقتنامہ جاری کئے جارہے ہیں۔ نوٹس کے ساتھ ابوظہبی کے خانگی اسکول کی فہرست اور ان کے مقامات اور نصاب کی تفصیل مہیا کی گئی ہے۔ا مارات کے ہندوستانی سفارتخانہ نے متاثر ہ طلباء کی مدد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ہندوستانی سفیر ایم کے لوکیش نے کہاکہ متاثرہ طلباء کی مدد کیلئے دوبڑے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ابوظہبی میں ہندوستانی اسکول کی شاخ تعمیر کی جائے گی۔ اگر اسکول کی تعمیر میں تیزی لائی جائے تو اس کی تعمیر تعلیمی سال2014-15 کے آغاز تک مکمل ہوجائے گی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں