Rangareddy District Court issues non-bailable warrant against akbar owaisi
رنگاریڈی کی عدالت نے ضلع عادل آباد کے نرمل میں نفرت انگیز تقریر کے سلسلے میں درج مقدمہ میں عدالت کے روبرو حاضر ہونے میں ناکامی پر جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی کے خلاف آج ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔ سکنڈمیٹرو پولٹین مجسٹریٹ درگاپرساد نے جناب اکبر اویسی کے وکیل کی داخل کردہ درخواست مسترد کردی جس میں انہیں شخصی حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا کی گئی تھی اور عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔ پبلک پراسیکیوٹر نے کہاکہ جناب اکبر اویسی کو عدالت میں شخصی طورپر حاضر ہونے کے کئی موقع دئیے گئے تاہم وہ حاضر نہیں ہوئے۔ اسی لئے مجسٹریٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا اور اب پولیس کو اس کی تعمیل کرنی ہے۔ نرمل ٹاون میں مبینہ نفرت انگیز تقریر کے خلاف ایک وکیل نے نرمل اور نظام آباد میں مجلسی قائد کی تقاریر کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے قائد غداری اور ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزامات کا بھی سامنا کررہے ہیں۔ آندھراپردیش کے مختلف مقامات پر عدالتی احکامات کے بعد مجلسی قائد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ 8جنوری کو نرمل پولیس نے انہیں گاندھی ہاسپٹل سے گرفتار کیا تھا جنہیں 15 فروری کو ضمانت پر رہا کیاگیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں